ETV Bharat / state

Punjab:SAD Leader Shot Dead پنجاب کے ہوشیار پور میں اکالی دل کے لیڈر سرجیت سنگھ انکھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پنجاب کے ہوشیار پور میں ایس اے ڈی لیڈر کو نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کردیا۔ پولیس کو حملے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل پائی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تفتیش جاری ہے۔ ایس اے ڈی لیڈر سرجیت سنگھ آنکھی ایک سابق سرپنچ تھے۔ Surjit Singh Ankhi shot dead in Punjab's Hoshiarpur

Akali Dal leader shot dead
Akali Dal leader shot dead
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 8:08 AM IST

Updated : Sep 29, 2023, 8:16 AM IST

ہوشیار پور (پنجاب): پولیس ذرائع نے بتایا کہ شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے لیڈر سرجیت سنگھ انکھی کو جمعرات کی شام دو نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سرجیت سنگھ انکھی سابق سرپنچ تھے اور حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے کیا تھا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تلویندر سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول لیڈر قریبی علاقے میں گروسری کی دکان کے باہر بیٹھا تھا۔

شام سات بجے کے قریب، سرجیت سنگھ اپنے علاقے میں ایک گروسری کی دکان کے باہر بیٹھا تھا۔ دو افراد ایک بائک پر آئے اور سرجیت سنگھ پر چار گولیاں چلائیں۔ انھیں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ مقتول ایس اے ڈی لیڈر سرجیت سنگھ، میگووال گنجیان گاؤں کے سابق سرپنچ تھے اور فی الحال ان کی اہلیہ اسی عہدے پر فائز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس ایم ایل اے سکھ پال سنگھ کھیرا گرفتار، چھاپے کے بعد پنجاب پولیس نے کی کاروائی

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ابھی تک کسی نے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ وہیں، پنجاب کانگریس کے ایم ایل اے سکھ پال سنگھ کھیرا کی تازہ ترین گرفتاری کے بعد پنجاب کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے رشتوں میں کھٹاس آگئی ہے۔ کھیرا کے بیٹے مہتاب سنگھ کھیرا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان کے والد کو 8 سال پرانے منشیات کے کیس میں "وزیراعلیٰ پنجاب کے براہ راست حکم پر" گرفتار کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2023, 8:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.