ETV Bharat / state

Another Lynching in Punjab: گولڈن ٹمپل کے بعد، پنچاب میں ایک اور شخص کی ماب لنچنگ - پنچاب میں ماب لنچنگ کا دوسرا واقعہ

امرتسر میں گولڈن ٹمپل واقعہ Golden Temple Incident کے ایک دن بعد ہی پنجاب کے کپورتھلا ضلع میں ماب لنچنگ کی دوسری واردات Another Lynching in Punjab پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو نشان صاحب کی بے حرمتی کے الزام میں ہجوم نے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو چوری کے الزام میں مارا گیا۔

punjabs second lynching for alleged sacrilege attempt
گولڈن ٹمپل کے بعد، پنچاب میں بے حرمتی کے الزام میں ایک اور شخص کا قتل
author img

By

Published : Dec 19, 2021, 5:28 PM IST

ریاست پنچاب کے امرتسر میں گولڈن ٹمپل میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے الزام ایک شخص کی ماب لنچنگ Mob lynching In Amritsar کے ایک دن بعد ہی اتوار کو پنجاب کے کپورتھلا ضلع سے بھی ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔

یہ واقعہ نظام پور گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر نشان صاحب کی بے حرمتی کی کوشش کی جس کے بعد مقامی لوگوں نے ملزم کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح چار بجے پیش آیا۔ اس وقت گرو صاحب میں گرو مہاراج کا پرکاش نہیں ہوا تھا کہ اسی وقت ایک نوجوان آیا جس کو دیکھ کر فوراً شور مچ گیا۔ ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی مگر کسی طرح پکڑا گیا۔ اس کے بعد اسے مارا پیٹا گیا۔ مار پیٹ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور ملزم کو اسپتال لے گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو چوری کے الزام میں مارا گیا۔

ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی لوگ اس شخص کو مارتے ہیں لیکن جب پولیس موقع پر پہنچی تو مقامی لوگوں نے اسے حوالے کرنے سے انکار کر دیا، بالآخر ہجوم نے اس شخص کو قتل Another Lynching in Punjab کر دیا۔

ابھی تک مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sacrilege Attempt at Golden Temple: گولڈن ٹمپل میں مقدس کتاب کی بے حرمتی کے الزام میں ایک شخص ماب لنچنگ کا شکار

ڈی جی پی پنجاب پولیس نے کہا کہ انہوں نے امرتسر اور کپورتھلا میں پیش آنے والے بدقسمت واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔

ڈی جی پی نے اپنے سرکاری ہینڈل سے ٹویٹ کیا، "ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خلاف ورزی کرنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پنجاب میں امن و امان کو خراب کرنے والے تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔"

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

دریں اثنا، پولیس نے گولڈن ٹمپل کی توہین کی کوشش کے واقعے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مشتعل عقیدت مندوں نے ہفتہ کے روز ایک نوجوان کو اس وقت پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا جب اس نے مخصوص مقام پر کودنے کی کوشش کی جہاں سکھوں کی مقدس گرو گرنتھ صاحب رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.