ETV Bharat / state

امریندر کے بعد اب سدھو نے سونیا سے ملاقات کی - سدھو اورسونیا گاندھی

خیال کیا جارہا ہے کہ سدھو اورسونیا گاندھی کے درمیان ہوئی یہ ملاقات وزیراعلی پنجاب امریندرسنگھ کے ساتھ جاری ان کے جھگڑے کو سلجھانے کے لئے اہم ثابت ہو گئی۔

امریندر کے بعد اب سدھو نے سونیا سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 10:13 PM IST

پنجاب کانگریس میں جاری تنازعہ کے درمیان پارٹی کے لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ آج کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ سدھو اور سونیا گاندھی کے درمیان ہوئی یہ ملاقات وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ کے ساتھ جاری ان کے جھگڑے کو سلجھانے کے لئے اہم ثابت ہو گئی۔

کچھ دن پہلے ہی کیپٹن سنگھ نے بھی اسی مسئلےپر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے بھی سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔

راوت نے نامہ نگاروں کے سوالات پر کہا کہ کچھ اہم کاغذات سونیا گاندھی کو سونپے گئے تھے۔

راوت سے جب پوچھا گیا کہ کیا پنجاب کانگریس میں جاری جھگڑے کو سلجھا لیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے فیصلہ پارٹی ہائی کمان لے گی اوراس کی جلد ہی اطلاع دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کیپٹن امریندر سنگھ آج سونیا گاندھی سے کریں گے ملاقات

اس دوران یہ بھی خبر آرہی ہیں کہ پنجاب کانگریس میں جاری تنازعےکو ختم کرنے کا فارمولا نکال لیا گیا ہے اورسدھو کو ریاستی کانگریس کا صدر بنایا جارہا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.