چندی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے تلونڈی سابو دورے سے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی ایم ایل اے بلجندر کور کو ان کے شوہر نے جھگڑے کے بعد تھپڑ مار دیا۔ بلجندر کور کے شوہر سکھ راج سنگھ بھی حکمراں پارٹی کے لیڈر ہیں۔ Video Viral of AAP MLA Baljinder Kaur
-
Empowering women is not a deterrent to stop violence against women.Shocking to see @BaljinderKaur_ MLA getting slapped in broad day light.Mindset of men has to change.
— Brinder (@brinderdhillon) September 1, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
The problem lies in the perpetrator’s of these acts.Change this male chauvinism attitude more then anything else pic.twitter.com/Qxm6rhrtht
">Empowering women is not a deterrent to stop violence against women.Shocking to see @BaljinderKaur_ MLA getting slapped in broad day light.Mindset of men has to change.
— Brinder (@brinderdhillon) September 1, 2022
The problem lies in the perpetrator’s of these acts.Change this male chauvinism attitude more then anything else pic.twitter.com/Qxm6rhrthtEmpowering women is not a deterrent to stop violence against women.Shocking to see @BaljinderKaur_ MLA getting slapped in broad day light.Mindset of men has to change.
— Brinder (@brinderdhillon) September 1, 2022
The problem lies in the perpetrator’s of these acts.Change this male chauvinism attitude more then anything else pic.twitter.com/Qxm6rhrtht
تلونڈی سابو میں ان کے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید یہ ویڈیو جمعرات سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ 10 جولائی کو پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کس نے لیک کی یا اصل میں اس واقعہ کو کس نے انجام دیا۔ واقعے کے حوالے سے کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ ویڈیو میں تلونڈی سابو سے دو بار عآپ ایم ایل اے کو ایک بحث کے دوران اپنے شوہر کے پاس آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سنگھ غصے میں آکر اپنی سیٹ سے اٹھ جاتے ہیں کر انہیں تھپڑ مار دیتے ہیں۔ جوڑے کے پاس کھڑے کچھ لوگ مداخلت کرتے ہیں اور مسٹر سنگھ کو دورکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: AAP leader car attacked عآپ رہنما حاجی یونس کی گاڑی پر حملہ
ویڈیو پر نہ تو محترمہ کور اورنہ ہی ان کے شوہر نے کوئی تبصرہ کیا ہے۔ پنجاب اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن منیشا گلاٹی نے تاہم کہا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے اور اس کا از خود نوٹس لیں گی۔ مان کی قیادت والی اے اے پی حکومت انتخابات کے بعد سے مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔ اتفاق سے وزیر اعلیٰ جمعہ کو بلجندر کے حلقہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس جوڑے نے فروری 2019 میں شادی کی تھی۔ مسٹر سنگھ مبینہ طور پر ماجھا علاقہ کے لئے اے اے پی کے یوتھ ونگ کے کنوینر تھے۔ مسز کور نے 2009 میں پنجاب یونیورسٹی، پٹیالہ سے ایم فل کیا۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ فتح گڑھ صاحب میں ماتا گجری کالج میں انگریزی کی پروفیسر تھیں۔ ایم ایل اے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن موبائل فون سروس میں نہیں ملا۔
یو این آئی