ETV Bharat / state

BSF shoots down Pak Drone in Amritsar پنجاب کے امرتسر میں پاکستانی ڈرون مار گرایا گیا

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 1:33 PM IST

بھارتی ریاست پنجاب کے امرتسر کے بین الاقوامی سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ BSF shoots down Pak drone in amritsar

A PAKISTANI DRONE DOWNED BY BSF TROOPS IN AMRITSAR BORDER OF INDIA
بی ایس ایف کے جوانوں نے پاکستانی ڈرون کا مار گرایا

امرتسر: پنجاب کے امرتسر ضلع میں مبینہ طور پر پاکستان کی طرف سے داخل ہونے والے ڈرون کو بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مار گرایا ہے۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستانی سرحد کے قریب پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون کو آتے دیکھا جس پر انہوں نے گولیاں چلائیں اور ڈرون کو مار گرایا۔ اس سلسلے میں بی ایس ایف کی جانب سے تلاشی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔ BSF shoots down Pak Drone in Amritsar

پنجاب کے سرحدی علاقے میں ڈرون کی نقل حرکت کے تعلق سے 19 دسمبر کو ڈی آئی جی بی ایس ایس پربھاکر جوشی نے بتایا تھا کہ رات 10:20 بجے چندو وڈالا پوسٹ پر ڈرون کو دوبارہ دیکھا گیا تو بی ایس ایف اہلکاروں نے اس پر 26 راؤنڈ فائر کیے اور چھ لائٹ بم بھی پھینکے گئے۔ صبح 10:48 بجے کسووال پوسٹ پر ڈورن کی نقل حرکت دیکھی گئی، جس پر بی ایس ایف اہلکاروں نے 72 راؤنڈ فائر کیے اور چار لائٹ بم بھی داغے گئے۔ قریبی علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔

واضح کہ گزشتہ ماہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ویمن اسکواڈ نے سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 3.1 کلوگرام منشیات لے جانے والے ڈرون کو مار گرایا تھا۔ منشیات کی اسمگلنگ کی ناکام بنانے کے لیے سرحد پر تعینات جوان مستعدی کے ساتھ گشت کررہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے پاکستانی منشیات اسمگلر مسلسل مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں۔ گزشتہ اتوار 18 دسمبر کو ڈیرہ بابا نانک میں بی ایس ایف کی چندو وڈالا پوسٹ پر ایک پاکستانی ڈرون کو 250 میٹر کی بلندی پر دیکھا گیا جو 15 سیکنڈ تک بھارتی حدود میں رہا۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے 40 راؤنڈ فائر کیے اور اس پر 6 آئی ایل یو بم بھی داغے جس کے بعد ڈرون واپس چلا گیا۔

سرحد پار سے ڈرونز کی نقل حرکت ملک اور ریاست کی سلامتی کے لیے ایک بڑا سوال ہے۔ سرحد پار سے 230 سے زائد ڈرون دراندازی کر چکی ہے۔ بی ایس ایف کی جانب سے شیئر کیے گئے ڈیٹا کوئی چونکانے والا ہے۔ سال 2020 میں 79 ڈرونز نے بار سرحد پار کیا، یہ تعداد سال 2021 میں 109 ہوگیا اور سال 2022 میں بڑھ کر 230 ہوگیا ہے، جو کہ ملک اور ریاست کی سلامتی پر سوال کھڑی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

Drone In Tarn Taran بی ایس ایف نے مشتبہ ڈرون کو روکا

فوج نے پاکستانی ڈرون کو واپس دھکیل دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.