ETV Bharat / state

AAP announces 300 units of free electricity in Punjab: پنجاب میں یکم جولائی سے 300 یونٹ بجلی مفت - عام آدمی پارٹی کا انتخابی وعدہ

پنجاب کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ یکم جولائی سے 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا اپنا انتخابی وعدہ پورا کیا جائے گا۔ AAP announces 300 units of free electricity in Punjab

300 units of electricity free in Punjab from July 1
پنجاب میں یکم جولائی سے 300 یونٹ بجلی مفت
author img

By

Published : Apr 16, 2022, 2:27 PM IST

نئی حکومت کے قیام کے ایک ماہ بعد حکومت کا 'رپورٹ کارڈ' جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلی بھگونت مان نے دو دن پہلے کہا تھا کہ 16 اپریل کو بڑا اعلان کیا جائے گا۔ اے اے پی کا اہم انتخابی وعدہ 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

رپورٹ کارڈ میں شمار ہونے والی دیگر حصولیابیوں میں انسداد بدعنوانی ایکشن لائن شروع کرنا، 25 ہزار نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان، پینتیس ہزار کنٹریکٹ ورکرز کو ریگولر کرنا، گھروں تک راشن پہنچانا، پرائیویٹ اسکولوں کی فیس نہ بڑھانے کی ہدایات، اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس کاقیام، دیہی ترقیاتی فنڈ کے لیے 1000 کروڑ حاصل کرنا، سرکاری دفاتر میں شہید بھگت سنگھ اور بابا صاحب امبیڈکر کی تصویریں لگانا، کسانوں کو 101 کروڑ کا معاوضہ دینا، ایک ایم ایل اے ایک پنشن نافذ کرنا، ایم ایل اے سے اضافی سیکورٹی واپس لینا، 23 مارچ کو یوم شہدا پر عام تعطیل کااعلان شامل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.