ETV Bharat / state

پنجاب: سنگھو بارڈرسے لوٹے نوجوان کسان نے خودکشی کرلی - نوجوان کسان نے خودکشی کرلی

دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج سے واپس پنجاب لوٹے نوجوان گرلاب سنگھ نے زہر کھا کر خود کو ہلاک کرلیا۔ گھر والوں کو جب اس تعلق سے پتہ چلا تو انہوں نے ہسپتال میں اسے داخل کرایا، لیکن جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پنجاب: سنگھو بارڈرسے لوٹے نوجوان کسان نے خودکشی کرلی

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 9:33 PM IST

ریاست پنجاب کے شہر بھٹنڈا کے رامپور پھول علاقے کے گاؤں دیال پورا مرزا کے رہنے والے ایک نوجوان کسان نے زہر کھاکر خودکشی کرلی، ہلاک شخص کی شناخت 22 سالہ گرلاب سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

پنجاب: سنگھو بارڈرسے لوٹے نوجوان کسان نے خودکشی کرلی

اطلاع کے مطابق ہلاک کسان زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں جاری دھرنے کا حصہ تھا، دو دن قبل وہ دہلی سے لوٹا تھا، اتوار کی صبح نوجوان کسان نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔

اہل خانہ کے مطابق ہلاک کسان 6.5 لاکھ کا مقرض بھی تھا، اہل خانہ نے مزید بتا یا کہ' ہلاک کسان قومی' ٹھگ آف وار کا کھلاڑی تھا'۔ علاقے کے لوگوں کے ساتھ 3 دسمبر کو دہلی میں جاری دھرنے میں شامل ہونے گیا تھا اور 18 دسمبر کو وہاں سے لوٹ آیا۔

اہل خانہ کے مطابق دھرنے سے لوٹنے کے بعد ہلاک شخص کی زبان سے اکثر و بیشتر یہی بات سننے کو ملتی تھی کہ' مودی حکومت نئے زرعی قوانین کو واپس نہیں لے رہی ہے اور دہلی میں کسانوں کے ذریعے جاری دھرنے کا کوئی حل نہیں نکل رہا ہے اور اس قوانین کے نتیجہ میں ہم سے ہماری زمینیں چھین لی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: 'مودی حکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے'

مسلسل اس طرح کی سوچ اور خیالات کے سبب نوجوان پوری طرح سے اپنا ذہنی توازن کھو چکا تھا آخرکار اس نے اتوار کی صبح زہر کھالیا، اہل خانہ اسے ہسپتال لے گئے لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.