ETV Bharat / state

ماسک نہ لگانے پر 1890 افراد کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا - کووڈ ٹیسٹ کیا گیا

پولیس کمشنر نے کہا 'بار بار اپیل کے باوجود کچھ لوگ جوماسک لگانے کے قانون پر عمل نہیں کررہے تھے، ان کے ڈھلمل رویے کے سبب ضلع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے'۔

covid
covid
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 10:35 PM IST

پنجاب کے جالندھر میں پولیس نے اتوارکو بغیر ماسک کے گھومتے ہوئے 1890 افرادکو شہر کے مختلف مقامات پر آرٹی پی آر کووڈ کا ٹیسٹ کرنے کے لئے مجبور کیا.

پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھلّر نے کہا 'جالندھر میں کووڈ کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور پولیس نے اسپیشل 17 ناکے لگائے اور 1890 لوگوں کو بغیر ماسک لگائے گھومتے پایا گیا'۔

انہوں نے کہا 'بار بار اپیل کے باوجود کچھ لوگ جوماسک لگانے کے قانون پر عمل نہیں کررہے تھے، ان کے ڈھلمل رویے کے سبب ضلع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے'۔

انہوں نے لوگوں سے حفاظت کم نہ کرنے کی اپیل کی اور انہیں سماجی دوری، ماسک اور صفائی ستھرائی کے اصول کی پیروی کرنے کے لئے کہا۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ممکنہ کووڈ کے مریض کو وقت پر علاج کو یقینی بنانے کے لئے فلو جیسی علامات کے معاملات میں لوگوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سبھی کو فوری طور پر ویکسین لینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.