ETV Bharat / state

کویت سے بھارتی شہریوں کی آمد - کویت سے بھارتی شہریوں کی آمد

ریاست پنجاب کے دارالحکومت چنڈی گڑھ میں کویت سے 177 بھارتی شہریوں کو وندے بھارت مشن کے تحت لایا گیا ہے۔

بندے بھارت مشن کے تحت 177 بھارتی شہریوں کی آمد

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 2:20 PM IST

بھارتی حکومت کی جانب سے سبھی شہریوں کو انڈیگو ائیر کی فلائٹ سے یکم جولائی 2020 کو لایا گیا ہے۔

ان تمام مسافروں کو مختلف جگہوں پر قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔

بندے بھارت مشن کے تحت 177 بھارتی شہریوں کی آمد
بندے بھارت مشن کے تحت 177 بھارتی شہریوں کی آمد

ان میں سے زیادہ تر مسافر پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہیں۔

جب کہ کچھ مسافر ہریانہ، اتراکھنڈ ، ہماچل اور جموں و کشمیر سے بھی ہیں۔

ہوائی اڈے پر تمام مسافروں کی میڈیکل اسکریننگ کی گئی۔

اس کے بعد انہیں ائیرپورٹ پر موجود مختلف ریاستی حکومتوں کے نمائندوں کے حوالے کردیا گیا۔

اس کے بعد مختلف مسافروں کو ریاستی حکومتوں کے ذریعہ بنائے گئے قواعد کے تحت ان مسافروں کو الگ کردیا جائے گا۔

قانون کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مسافروں کو قرنطینہ مراکز میں رکھا جاتا ہے۔ جب کہ ہریانہ میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو گھر کے اندر ہی قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ وندے بھارت مشن کا پہلا مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوا تھا، جب کہ دوسرا مرحلہ 16 مئی سے شروع ہوا۔ تیسرا مرحلہ 11 جون سے شروع ہوا اور 30 ​​جون تک جاری رہا۔

اس مشن کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ بھارتی شہریوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.