ETV Bharat / state

کورونا وائرس: لدھیانہ میں 167 مشتبہ افراد لاپتہ

ریاست پنجاب کے لدھیانہ میں کورونا وائرس کے مشتبہ 167 افراد لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ ان میں سے صرف 29 افراد کا پتہ چل سکا ہے۔

167 coronavirus suspected patients go missing in Ludhiana
کورونا وائرس: لدھیانہ میں 167 مشتہ افراد لاپتہ
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 1:09 PM IST

ڈاکٹر راجیش بگا نے بتایا کہ بھارت واپس آنے والے افراد جن پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کی ایک فہرست محکمہ صحت کے عہدیداروں کو موصول ہوئی اور انہیں تلاش کرنے کی دو ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔

پولیس کو بھی 119 افراد کی فہرست حوالہ کرتے ہوئے انہیں تلاش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر راجیش نے بتایا کہ تلاشی مہم میں کچھ افراد کو ڈھونڈ نکالا گیا ہے لیکن اب تک 167 افراد جو مشتبہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہیں لدھیانہ سے لاپتہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان افراد کا پتہ چلانے میں کافی دشواری ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے پاسپورٹس پر غلط پتہ اور فون نمبر درج ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان کے پتے اور ٹیلیفون نمبرس تبدیل ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر راجیش نے کہا کہ لدھیا میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور انہوں نے جلدازجلد لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.