ETV Bharat / state

JK DGP Dilbagh Singh جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن قائم رہا،دلباغ سنگھ

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں سے لفظ 'زیرو' کافی مشہور ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کا پانچ سالہ رپورٹ کارڈ یہ بتایا ہے کہ یہاں اس عرصے کے دوران، زیرو کولیٹرل نقصان ہوا ہے، امن و قانون کا زیرو واقعہ پیش آیا اور شہری ہلاکتیں بھی زیرو ہوئیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 4:57 PM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن قائم رہا،دلباغ سنگھ

اونتی پورہ (پلوامہ):جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ہفتے کے روز گزشتہ پانچ برسوں کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران یونین ٹریٹری میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ عسکریت پسندی کے گراف میں کافی گراوٹ درج ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا سال رواں کے دوران آپریشن کیپسٹی بلڈنگ شروع کیا گیا جس کے تحت 43 پولیس تھانوں کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'جموں وکشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں سے لفظ 'زیرو' کافی مشہور ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ'جموں وکشمیر کا پانچ سالہ رپورٹ کارڈ یہ بتایا ہے کہ یہاں اس عرصے کے دوران، زیرو کولیٹرل نقصان ہوا ہے، امن و قانون کا زیرو واقعہ پیش آیا اور شہری یلاکتیں بھی زیرو ہوئیں'۔انہوں نے کہا کہ اس دوران عسکری پسندی کا گراف بھی زیرو پر آ رہا ہے'۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ سال رواں کے دوران آپریشن کیپسٹی بلڈنگ شروع کیا گیا جس کے تحت 43 پولیس تھانوں کو جدید ترین ہتھیاروں اور انسداد دہشت گردی ٹیموں سے لیس کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں 21 پولیس اسٹیشنوں کو کور کیا گیا آج باقی 22 پولیس اسٹیشنوں کے لئے ٹیموں کو لانچ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان پولیس اسٹیشنوں کو زیرو ٹیرر پلان کے تحت کور کیا جا رہا ہے۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں ملیٹنسی سے متعلق تین واقعے پیش آئے جبکہ 36 پولیس اسٹیشنوں میں صد فی صد ٹیرر فری ریکارڈ درج ہوا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کیپسٹی بلڈنگ پولیس اسٹیشنوں کو ڈرون سہولیت بھی دسیتاب ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پولیس اسٹیشنوں کو جدید ہتھیاروں اور ٹیرر واقعات سے نمٹنے کے لئے 14 رکنی اسکارڈ سے لیس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان نئی ٹیموں کی مدد سے علاقوں کے تسلط میں مزید استحکام آئے گا۔
کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں مارے گئے 5 جنگجوؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن جموں وکشمیر میں امن کو در ہم برہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ہمارا بارڈر گرڈ کافی مستحکم ہے اور ہم دراندازی کی تمام کوششوں کی ناکامی کو یقینی بنائیں گے'۔

مزید پڑھیں:

دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ پولیس کی تمام کامیابیاں لوگوں کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عوام کی پولیس ہے جو نوجوانوں، عام لوگوں، بچوں جنہوں نے بہتر مستقبل کے لئے گھر چھوڑ دئے ہیں، کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے'۔
انہوں نے لوگوں سے پولیس کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی تاکہ ایک بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.