ETV Bharat / state

Cricket Tournament یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا

ضلع پلوامہ کے شادی مرگ زون میں بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب عمل میں لائی گئی۔ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے اس کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا۔

یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 4:53 PM IST

یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا

پلوامہ: محکمۂ کھیل کی جانب سے ضلع پلوامہ کے شادی مرگ زون میں بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام تقریب میں محکمۂ کھیل کود کے ضلع افسر جگدیش رائے شرما بطورِ مہمان خصوصی موجود تھے۔ نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. تاہم محکمۂ کھیل کود اسکولی بچوں کو کھیل کود سے منسلک کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔ جس کے لیے اسکولی سطح پر مختلف کھیل کود کی سرگرمیاں کرائی جارہی ہیں۔ جہاں ان کو ضلعی سطح پر بھی کھیلنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، جہاں سے ان کو مزید کھیلنے کے لیے یو ٹی سطح اور بعد میں ملکی سطح پر بھی کھیلنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں ضلع پلوامہ میں جہاں انتظامیہ نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔ محکمۂ کھیل کود بھی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے کام کررہا ہے اسی سلسلے میں محکمۂ کھیل کود نے شادی مرگ زون میں آنے والے اسکول اس کولی بچوں کے درمیان کرکٹ مقابلہ کرایا، جس میں 14 برس عمر اور 17 برس عمر کے بچوں نے شرکت کی۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں شادی مرگ زون کے سبھی سرکاری و نجی اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔ جس میں 14 برس کی عمر میں شیخ العالم پبلک اسکول رہمو نے جیت درج کر کے خطاب اپنے نام کر لیا۔ وہیں 17 برس کی عمر مقابلے میں شادی مرگ کے اسکول نے جیت درج کرکے خطاب اپنے نام کرلیا۔

اس ضمن میں کھلاڑیوں نے محکمۂ کھیل کود کے زون شادی مرگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کھیل مقابلے مزید منعقد ہونے چاہئیں تاکہ ہم پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے انسان تندرست رہتا ہے جب کہ کھیل کود سے ذہنی دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔ اور کھیل کود کے ساتھ منسلک ہونے سے بچے منشیات سے بھی دور رہیں گے۔ اس موقع پر محکمۂ کھیل کود کے ضلع افسر جگدیش رائے شرما نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے افسران نے ایک کلینڈر جاری کیا ہوتا ہے جس کے تحت ہمیں سال بھر محتلف کھیل مقابلوں کو انجام دینا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے شادی مرگ زون میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا یہ سبھی زون میں کرایا جائے گا۔ جس کے بعد ان بچوں کو ضلع سطح پر کھیلانے کا موقع مل گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے بچوں کا کرکٹ کی طرف زیادہ رجحان ہے اور آنے والے وقت میں یہ ملکی سطح پر بھی کھیلیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.