ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد - لاپتہ شہری مردہ حالت میں برآمد

Pulwama Missing Youth Found Dead: نومبر میں لا پتہ ہوئے 'نفسیاتی بیماری میں مبتلا' ایک شخص کی پیر کی صبح سرکاری دفتر کے احاطہ میں لاش برآمد ہوئی۔

جنوبی کشمیر میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 2:29 PM IST

جنوبی کشمیر میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ملک پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جو 24 نومبر سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا، پیر کی صبح آر اینڈ بی دفتر کے احاطہ میں مردہ پایا گیا۔ متوفی کی شناخت ساحل احمد ملک ولد بشیر احمد ملک ساکنہ ملک پورہ کے طور پر ہوئی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق وہ 24 نومبر کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا اور اس حوالہ سے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی جا چکی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایک مقامی باشندے نے محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کے احاطے میں لاش کو دیکھ کر طوری پر پولیس کو اطلاع دی۔ پلوامہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور فوری طور پر لوازمات خاص کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال پلوامہ روانہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ذریعے ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی تاہم پلوامہ پولیس نے اس ضمن میں مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں دم گھٹنے سے غیر مقامی مزدور کی موت

قابل ذکر ہے پولیس نے متوفی کے لواحقین کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد اس شخص کا پتہ لگانے کے لئے عام لوگوں سے مدد طلب کی تھی۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص گزشتہ 6 ماہ سے نفسیاتی بیماری میں مبتلا تھا، پولیس اسٹیشن پلوامہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی تھی وہیں انہوں نے لوگوں سے بھی اس کا سراغ لگانے میں ان کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.