'ایک قدم امن کی اور' کے بینر تلے آج وکٹر فورس اونتی پورہ نے پلوامہ میں ایک روزہ پروگرآم منعقد کیا، فوج کے افسران کے علاوہ ضلع پلوامہ کے 200 سے زیادہ نوجوانوں نے شرکت کی۔
فوج نے آج پہلی بار پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ اس پروگرام میں فوج کے اعلی افسران نے شرکت کی، وہیں اس موقع پر فوج کی جانب سے رنگارنگ پروگراموں کا بھی انعقاد عمل میں لایا تھا۔
پروگرآم کے دوران جی او سی وکٹر فورس ریشم بھالی نے نوجوانوں کے ساتھ مختلف موضوعات اور معاملات پر تبادلہ خیال کیا تاکہ وادی کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں امن و امان کا ماحول پیدا کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: سولہ سالہ شاہد احمد نے ری سائیکلنگ کے فارمولے کو تقویت دی
اس موقع پر ضلع کے نوجوانوں نے جی او سی کے سامنے اپنے مطالبات اور مسائل بھی رکھے۔ جس پر جی او سی نے انہیں یقین دلایا کہ جو بھی جائز مطالبات ہوں گے، وہ ان پر غور کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ وہیں جی او سی نے اپنے ہمراہ افسروں سے کہا کہ وہ نوجوانوں کے جائز مطالبات کو جلد از جلد پورا کریں تاکہ فوج اور جوانوں کے بیچ میں اچھا ماحول پیدا کیا جا سکے۔
جی او سی نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے ایک تو فوج اور نوجوانوں کے بیچ میں رشتہ مضبوط ہو جائے گا دوسرے امن و امان کا ماحول بھی پیدا کیا جا سکتا ہے، جس وجہ سے یہاں ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔