ترال کے لاڈی یار میں ایک نوجوان حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 18 سالہ نوجوان اظہر منظور ولد منظور احمد میر ساکن لاڈی یار ترال کو دوران شب دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اس کی حالت خراب ہو گئی۔
جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں قریب کے اسپتال میں لے جانے کی کوشش کی۔ تاہم وہ راستے میں ہی زندگی سے جنگ ہار گیا۔
وہیں ان کی میت کو جب گاؤں لایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا جس کے بعد سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اسے سپرد خاک کیا گیا۔