ETV Bharat / state

Anti Drugs Campaign منشیات کے مضر اثرات سے نوجوان تباہ

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 4:44 PM IST

وادی کشمیر میں ضلع انتظامیہ، پولیس اور مقامی غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے منشیات کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے۔ Anti Drugs Campaign

Etv Bharat
Etv Bharat
منشیات کے مضر اثرات سے نوجوان تباہ

پلوامہ: جموں وکشمیر میں ان دنوں منشیات کا استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کی روک تھام کے لئے جہاں ضلع انتظامیہ اور پولیس کام کررہی ہے وہی اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر اور بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین (بی ڈی سی)لیڈر سجاد رینا نے بھی اس کی روک تھام کے لئے پہل شروع کی ہے۔

اس ضمن میں ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں آج نوجوانوں کے لئے یوتھ کنونشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پلوامہ کے کئی نوجوانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر اور بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین (بی ڈی سی)لیڈر سجاد رینا نے ضلع کے نوجوانوں کے ایک یوتھ کنونشن پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد تھا نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں اگاہ کرنا اور منشیات کی روک تھام کے لیے سامنے آنا تھا۔

مزید پڑھیں: ترال میں خود رو بھنگ کے خلاف انتظامیہ کی مہم

اس موقع پر نوجوانوں نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر اور بی ڈی سی لیڈر سجاد رینا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کنونشن کے دوران ہم نے وزیراعظم نریندر مودی کی من کی بات سنی اور اس پروگرام کا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سماج کو ہر وقت ترجیح دی ہے اور سماج کے لیے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی وقف ہے۔ جس کے ہم نے یہ پہل شروع کی ہے کہ ہم ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہم گھر گھر، گاؤں گاؤں جاکر نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں، ہم لوگوں کے لئے کام کرتے ہیں اور ہم سماج کے لئے کام کرنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.