ETV Bharat / state

tral youth congress convention: نارستان، ترال میں یوتھ کانگریس کا ورکرز کنونشن - نارستان ترال یوتھ کانگریس کنونشن

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں یوتھ کانگریس کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن میں کئی مقامی نوجوانوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

a
a
author img

By

Published : Jul 10, 2023, 6:25 PM IST

نارستان، ترال میں یوتھ کانگریس کا ورکرز کنونشن

پلوامہ (جموں و کشمیر) : یوتھ کانگریس کی جانب سے نارستان، ترال میں 'بہتر بھارت کی بنیاد' کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور انجارچ جموں وکشمیر جگدیو گگا مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے، جب کہ کانگریس کے جنرل سیکریٹری سریندر سنگھ چنئ، انچارج لداخ منپریت سنگھ اور مقامی ورکروں کی ایک خاصی تعداد نے بھی یوتھ کانگریس ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔

اس موقعے پر لیڈران نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ کانگریس پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے سعی کریں اور اس پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا پرچار کریں۔ اس موقع پر سریندر سنگھ چنئی نے لوگوں کو بتایا کہ ’’کانگریس واحد ایک ایسی پارٹی ہے جو ملک کے سیکولر ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے آگے کام کر رہی ہے اور ملک کے آئین کو بچانے کے لیے اس پارٹی کو ہی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ اس موقع پر جگدیو جگا نے بتایا کہ ’’راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا سے پورے ملک میں ایک محبت کا پیغام پہنچایا ہے اور اگر اس محبت کے پیغام کو عام نہیں کیا گیا تو ملک میں حالات پھر پرانی ڈگر پر آئیں گے اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب بکھر سکتی ہے اسلیے موجودہ دور میں کانگریس کی سوچ اور سیاست کو ہی پروان چڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: Congress Convention in Bandipora باںڈی پورہ میں کانگریس پارٹی کا کنونشن منعقد

اپنے خطاب میں منپریت سنگھ نے بتایا کہ ترال علاقے میں بھی اب نوجوان سیاست میں دلچسپی لے رہا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اور اس علاقے کی تعمیر نو میں نوجوان نسل کو ہی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر کئی افراد نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی جن کا لیڈران نے خیرمقدم کیا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے جگدیو گگا نے بتایا کہ ’’کانگریس آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی اور اس کے لیے بہتر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جو کہ ملک کے لیے بہتر کام کر سکیں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’بی جے پی کی جانب سے ’پچاس پار کا نعرہ‘ ایک مفروضہ ہے کیونکہ بھاجپا نے دعویٰ تو کرناٹک میں بھی کیا تھا اور ہماچل میں بھی، لیکن جیت ہماری ہوئی کیونکہ ہم گراؤنڈ پر کام کرتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.