ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election پلوامہ یوتھ کانگریس نے منایا کرناٹک انتخابات میں جیت کا جشن

author img

By

Published : May 13, 2023, 7:40 PM IST

ریاست کرناٹک میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں کانگریس کارکنان جشن منا رہے ہیں۔ Youth Congress Celebrates Karnataka Assembly Election Victory

Karnataka Assembly Election: پلوامہ یوتھ کانگریس نے منایا کرناٹک انتخابات میں جیت کا جشن

پلوامہ یوتھ کانگریس نے منایا کرناٹک انتخابات میں جیت کا جشن

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ریاست کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر جہاں ملک بھر میں کانگریس ورکروں کے اندر جوش و خروش پایا جا رہا ہے وہیں جنوبی کشمیر کے لیتہ پورہ، پلوامہ میں بھی کانگریس لیڈران و کارکنان نے جشن منایا اور ڈھول، نگاڑے بجا کر، مٹھائی تقسیم کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ پلوامہ میں یوتھ کانگریس کے آل انڈیا جوائنٹ سیکرٹری، منپریت سنگھ، نے جشن میں شرکت کرکے ملک کی عوام کو کرناٹک میں کانگریس کی جیت کی مبارک باد پیش کی۔

لیتہ پورہ، پلوامہ میں کانگریس کارکنان نے ڈھول نگاڑے بجا کر کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو مبارک باد پیش کرکے مرکزی سرکار کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتار پارٹی (بی جے پی) کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس کارکنان کے مطابق ’’ریاست کرناٹک میں کانگریس کی جیت سے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے، اور یہ جیت عوام کی جیت ہے اور اس سے ملک میں ایک نیے دور کا آغاز ہو گا۔‘‘

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے منپریت سنگھ نے بتایا کہ ’’کرناٹک کی جیت پورے ملک کے لیے ایک نیک شگون کے مانند ہے کیونکہ کرناٹک کے لوگوں نے نفرت کی سیاست کو نامنظور کیا ہے اور اس جیت کا جشن منانا ایک فطری عمل ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’جنوبی ہندوستان اب بی جے پی مکت (بی جے پی سے پاک) ہو چکا ہے اور اس جیت کی وجہ سے کانگریس جموں وکشمیر میں بھی جیت درج کرے گی۔‘‘ آئندہ برس منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس ترقیوں کو چھو رہی ہے اور عوامی سطح پر انہیں پذیرائی بھی مل رہی ہے اور کرناٹک اسمبلی انتخابات اس کا واضح ثبوت ہے، پارلیمانی انتخابات میں بھی لوگ بی جے پی کے بجائے کانگریس پر ہی اپنا اعتماد ظاہر کریں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Karnataka Election Result کرناٹک کے لوگوں نے امید کی کرن دکھائی، محبوبہ مفتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.