اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے رات کے دوران منگہام علاقے کو محاصرے میں لیا تھا جو کہ آج صبح ختم ہوا۔ اس دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد رات گئے منگہام گاؤں کو محاصرے میں لیاگیا تھا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی گئی تھے۔ اس کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔
تلاشی کاروائی صبح سات بجے کے قریب پُرامن طور پر ختم ہوا ، انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار نوجوان کی شناخت وسیم بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار کے بطور ہوئے ہے۔
تاہم پولیس نے گرفتاری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے عسکریت پسندوں سے تعلقات رکھنے پر پوچھ گچھ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے