پلوامہ: ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے نوجوانوں نے بھی اس بار نیٹ 2022 کے امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے کونہ بل گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان باسط نبی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نِیٹ کا امتحان کوالیفاٸی کر کے اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا ہے۔Basit Nabi Qualifies NEET
باسط نے 720 نمبرات میں سے 626 نمبرات حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کیا۔ باسط کی کامیابی پر ان کے علاقہ میں جشن کا ماحول ہے۔ باسط نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ 2022 کے امتحانات میں کامیابی پا کر انہیں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ نیٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے انہیں کافی مشقت کرنی پڑی ہے۔ باسط نے مزید کہا کہ ان کی کامیابی میں ان کے رشتہ داروں خاص کر ان کے والدین کا بڑا ہاتھ ہے۔
اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ کسی بھی شعبے میں کامیاب ہونے کے لئے محنت کریں تاکہ وہ اپنی منزل کو حاصل کر سکیں۔ وہیں اس موقع پر باسط کی بہن نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ان کا بھائی نیٹ کوالیفائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے محنت کرنی چاہئے، جس طرح ان کے بھائی نے محنت کر کے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: Hafiz Mohammad Ali Iqbal Qualify NEET: حافظ محمد علی اقبال کی نییٹ میں نمایاں کامیابی