ETV Bharat / state

Bhoomi Poojan Tral: نودل، ترال میں بھومی پوجن کا اہتمام - جنوبی کشمیر بھومی پوجن

جنوبی کشمیر کے نودل، ترال علاقے میں بھومی پوجن کا اہتمام کیا گیا جس میں روایتی مذہبی رواداری کے مناظر دیکھے گئے۔ Nowdal Tral Bhoomi Poojan

نودل، ترال میں بھومی پوجن کا اہتمام
نودل، ترال میں بھومی پوجن کا اہتمام
author img

By

Published : May 8, 2023, 7:35 PM IST

نودل، ترال میں بھومی پوجن کا اہتمام

پلوامہ (جموں و کشمیر): کشمیری پنڈتوں کی جانب سے پیر کو ضلع پلوامہ کے نودل، ترال میں بھومی پوجن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر روایتی پوجا پاٹ کے ساتھ ساتھ ہون کا بھی اہتمام کیا گیا جب کہ تیرتھ یاترا کے لیے ایک عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پنڈت عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے حاضری دی اور خصوصی پوجا پاٹ میں شمولیت کی۔ اس موقعے پر کشمیر وادی کے امن و امان اور ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جب کہ اس موقعے پر مقامی مسلمانوں نے پندت بھائیوں کا خیر مقدم کیا، ان کے گلے ملے اور پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

بھومی پوجن کے لیے مقامی انتظامیہ نے تمام لازمی اقدامات کیے تھے جب کہ ڈی ڈی سی ممبر، ترال، ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بھی اس موقعے پر بھومی پوجن میں شمولیت کی۔ ڈاکٹر موصوف نے پنڈت برادری کو لنگر ہال محل کی تعمیر میں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور دیوار بمدی لگانے اور گیٹ کے لیے ڈی ڈی سی فنڈ سے 2.90 لاکھ روپے واگزار کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مقامی اوقاف کے ذمہ دار محمد اکبر نے بتایا کہ وہ پنڈت بھائیوں کے لیے آج صبح سے ہی انتظار میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی افراد کی خواہش اور تمنا ہے کہ سبھی افراد قدیم روایت کے مطابق آپسی بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزاریں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں۔ ادھر، پوجا اور ہون میں شریک ایک پنڈت عقیدت مند، اومکار ناتھ نے میڈیا کو بتایا کہ بھومی پوجن کے انعقاد میں مقامی مسلمانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی خاص کر مسلمانوں کے تعاون کے بغیر اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد نا ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: Devar Village an Example of Religious Tolerance: جنوبی کشمیر کا گاؤں 'دیور' ہندو، مسلم، سکھ اتحاد کا علمبردار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.