کشمیر ایڈمنسٹریٹو امتحانات میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کے لیے بایز ہایر سیکنڈری سکول ترال میں آج ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تیس سے زائد امیدواروں نے شرکت کی ورکشاپ میں امسال کے اے ایس ٹاپر رہی کاملہ مشتاق نے طلباء کو کے اے ایس امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے طریقہ کار اور رہنما اصولوں کے حوالے سے تفصیلی جانکاری فراہم کی۔
انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت کریں اور ساتھ ساتھ میں دنیا میں ہو رہی تبدیلیوں کے حوالے سے جانکاری رکھیں۔ ورکشاپ میں شامل طلباء نے ورکشاپ کو ایک اچھی پہل قرار دیا ورکشاپ میں عمران فاروق ایس ایس پی، اور دیگر ماہرین نے شرکت کر کے اپنے تجربات سے طلباء کو آگاہ کیا۔
کاملہ مشتاق نے ترال کے طلباء کی قابلیت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے امتحانات میں یہ طلباء کامیابی کے جھنڈے ضرور گاڈیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا وادی سے زعفران ختم ہو جائے گا؟
واضح رہے کہ اس ورکشاپ کا انعقاد ایک رضاکار تنظیم یکت ویلفیر ٹرسٹ نے کیا تھا ٹرسٹ کے چیئرمین فاروق ترالی نے میڈیا کو بتایا کہ ترال کی سرزمین ہمیشہ علم و ادب کا مرکز رہا ہے اور آج کا ورکشاپ دراصل یہاں کے نوجوانوں کو ایک صحیح نہج دینے کے لیے کیا گیا تھا اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔