جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بونرہ علاقے میں واقع ڈرگ فارم میں گورنمنٹ وومنز ڈگر ی کالج بارہمولہ کی طالبات باٹنیکل ٹور Botanical tour پر پہنچیں۔
باٹینکل ٹور کے دوران طالبات کو ڈرگ فارم میں لیونڈر (lavender) پھولوں کی کاشت سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔
ٹور پر آئی طالبات نے کہا کہ انہیں ماہرین نے لیونڈر کی کاشت اور اسکے فوائد و دیگر طبی استعمال سے متعلق جانکاری دی۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں آرگینک فارمنگ کیوں ہو رہی ہے مقبول؟
قابل ذکر ہے کہ وادی خصوصا جنوبی کشمیر کے اضلاع میں گزشتہ کئی برسوں سے لیونڈر کی کاشت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ متعدد کسان لیونڈر کی کاشت میں کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔