ETV Bharat / state

پلوامہ ٹاؤن کے وشبگ علاقے کی خواتین نے آج ٹہاب پلوامہ روڈ بلاک کردی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 6:42 PM IST

قصبہ پلوامہ کے وشبگ علاقے کی خواتین نے آج ٹہاب پلوامہ سڑک کو کیا بند۔ خواتین کا کہنا تھا کہ محمکہ بلدیات کی جانب سے ان کے علاقے میں صاف صفائی نہیں کی جارہی ہیں۔

پلوامہ ٹاؤن کے وشبگ علاقے کی خواتین نے آج ٹہاب پلوامہ روڈ بلاک کردی
پلوامہ ٹاؤن کے وشبگ علاقے کی خواتین نے آج ٹہاب پلوامہ روڈ بلاک کردی
پلوامہ ٹاؤن کے وشبگ علاقے کی خواتین نے آج ٹہاب پلوامہ روڈ بلاک کردی

پلوامہ: قصبہ پلوامہ کے وشبگ علاقے کی خواتین نے آج ٹہاب پلوامہ سڑک پر اس وقت ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر کی جب انہوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کی خواتین نے علاقے کی صاف صفائی کے حوالے سے اس سڑک کو بند کیا خواتین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں کافی گندگی کے ڈھیر ہے اور محمکہ بلدیات کی جانب سے یہاں پر کوئی بھی شخص نہیں آتا ہے جس کی وجہ سے وہ سڑک کو بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ وہیں پولس نے اکر ٹریفک کی نقل وحرکت کو بجال کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا جس کے بعد محمکہ بلدیات کے افسران سمیت ملازمین علاقے میں پہنچے اور علاقے میں صاف صفائی کا کام شروع کیا۔

اس موقع پر علاقہ میں خواتین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے ہمارے علاقے میں صاف صفائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہاں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمکہ بلدیات کی ایک گاڑی یہاں سے روز گزارتے ہے لیکن وہ چند سیکنڈ کے اندر ہی یہاں سے غائب ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم سڑک کے کنارے ہی کوڑا کرکٹ جمع کرنے پر مجبور ہوتے ہیں تا ہم اس کو اٹھانے کے لیے کوئی بھی نہیں اتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں این آئی اے کی کارروائی، 8مقامات پر جائیداد قرق

انہوں نے محمکہ بلدیات کے افسران سے اپیل کی کہ وہ ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کےلئے سنجیدگی سے کام کریں۔ اس سلسلے میں محمکہ بلدیات کے ایک افسر نے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صاف صفائی کے لئے جو بھی مزدوروں رکھے گئے تھے ان کی مدت پوری ہوئی ہے اور اب نئے سے مزدوروں کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں اور ایک ہفتے کے اندر اندر ان کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.