پانپور: خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں روزگارسے جوڑنے اورانھیں خود کفیل بنانے کی غرض سے آج نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن سکیم کے تحت ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے آئی ٹی آئی کالج میں 48 خواتین کے لیے ٹرینگ پروگرام کا آغاز ہوا جس کا افتتاح بی ڈی سی چیرمین پانپور میر الطاف احمد نے کیا۔ Women Skills Training Programme Launch in Pampore
پروگرام کے دوران خواتین کو کٹنگ اور ٹیلرنگ کے جدید طریقے سکھائے جائیں گے تاکہ موجودہ دور میں ان خواتین کو روزگار سے جوڑا جائے اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔ اس پروگرام کا مقصد بے روزگار لڑکیوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ مختلف ہنر کے کام سیکھ کر نہ صرف اپنے لیے بلکہ دیگر خواتین کے لیے بھی روزگار کے وسائل پیدا کر سکیں۔ Women Skills Training Programme Launch in Pampore
اس موقع پر بی ڈی سی چئیرمین میر الطاف نے کہا کہ وہ ایسے پروگرام منعقد کر کے بے روزگار خواتین کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ اپنی طرف سے متعلقہ محکمہ کو بھرپور تعاون پیش کریں گے تاکہ آنے والے وقت میں زیادہ سے زیادہ خواتین روزگار کے اہل بن سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'ہنرمند نوجوانوں کے لئے مناسب پلیٹ فارم میسر نہیں'