ترال ٹاؤن سے پانچ کلو میٹر دور مندورہ نامی گاؤں میں ایک 28 سالہ خاتون نے زہریلی شئے کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم گھر والوں نے اسکو فوری طور سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں داخل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت دیکھ کر اسکو سرینگر منتقل کر دیا ہے۔
اس ضمن میں ترال پولیس نے بھی کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دیور ترال میں ایک خاتون نے زہریلی شئے کھا کر خود کشی کی تھی۔