ETV Bharat / state

ترال: پل نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 3:27 PM IST

قبرستان نالے کے دوسری طرف ہے اور جب نالے میں پانی آ جاتا ہے تو کئی روز تک مقامی اپنے مردوں کو بھی دفنانے سے قاصر رہتے ہیں۔

مردے بھی دفن نہیں ہوتے
مردے بھی دفن نہیں ہوتے

دور دراز دیہات میں بنیادی سہولیات کو بہم پہنچانے کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں کئی دیہات اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ جہاں کئی دیہات میں سڑک، پانی اور بجلی جیسی سہولیات میسر نہیں ہے۔ وہیں ترال سے سترہ کلومیٹر دور درگڈ نامی گاؤں میں نالہ نارستان پر پل نہ ہونے سے آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مردے بھی دفن نہیں ہوتے

مقامی لوگوں کے مطابق ان کا قبرستان نالے کے دوسری طرف ہے اور جب نالے میں پانی آ جاتا ہے تو کئی روز تک وہ اپنے مردوں کو بھی دفنانے سے قاصر رہتے ہیں کیونکہ پل نہ ہونے سے ان کو نالہ پار کر کے ہی اس مذہبی رسم کو انجام دینا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق رابطہ پل کی عدم دستیابی سے ان کے شب و روز شدت سے متاثر ہیں اور وہ بار بار سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ کر اب تھک گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناگہ واڈی سڑک کا مسئلہ حل، عوام کو راحت

مقامی شہری محمد اسحاق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس خطرناک نالے کے دوسری طرف ان کی بستی کا قبرستان موجود ہے لیکن جب نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہوتا ہے تو وہ مردوں کو بھی دفنا نہیں سکتے ہیں۔'

محمد اسحاق کے مطابق انہوں نے اس سال یہ معاملہ محکمہ دیہی ترقی کی نوٹس میں لایا لیکن اب تک زمینی سطح پر کچھ نہیں کیا گیا حالانکہ دیہی ترقی نے اس دور افتادہ گاؤں میں کام بہت کیے۔ درگڈ کی آبادی کا مطالبہ ہے کہ انہیں رابطہ پل کی سہولت جلد از جلد فراہم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.