تیندوے کے بچے کے پکڑے جانے کے تعلق سے عہدیداروں نے بتایا کہ اس بچہ کو مقامی لوگوں نے علاقے میں دیکھا تھا، جس کے بعد محکمہ کی ٹیم اس کو پکڑنے کے لئے موقع پر پہنچی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تیندوے کے بچہ کو پکڑ لیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کی ماں کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:'کشمیر سب سے پسندیدہ جگہ'
ان کا مزید کہنا ہے کہ تیندوے کے بچہ کی ماں کو تلاش کر کے ان کو داچھیگام پارک میں چھوڑا جائے گا۔ وہیں انہوں نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط برتیں تاکہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ ہو۔