ETV Bharat / state

پلوامہ کو آنند آف کشمیر کیوں کہا جاتا ہے؟ - لوامہ کو پنسل سٹی آف کشمیر

پلوامہ سے ہر روز ساڑھے آٹھ لاکھ دودھ کی پیداوار ہونے کی وجہ سے ضلع کو آنند آف کشمیر کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے، ضلع چیف آف انیمل ہسبنڈری سید عباس کے مطابق انکا محکمہ ڈیئری فارم کو مزید فروغ دینے کے لیے اسکیمز کا آغاز کیا ہے جس کے سبب بے روزگاروں کو کافی مدد ملے گی۔

pulwama also known as anand of kashmir for milk production
ضلع پلوامہ سے کثیر مقدار میں دودھ کی پیداوار کے سبب ضلع کو آنند آف کشمیر کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 6:15 PM IST

ملک کے مختلف پنسل فیکٹریوں کے لیے تقریبا 80 فیصد خام مال جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ہی جاتا ہے جس کی وجہ سے پلوامہ کو پنسل سٹی آف کشمیر کے نام سے جانا جاتا ہے وہیں اس ضلع میں دودھ کی زیادہ پیداوار ہونے کی وجہ سے اب ' آنند آف کشمیر' کے نام سے بھا جانا جاتا ہے۔

ضلع پلوامہ سے کثیر مقدار میں دودھ کی پیداوار کے سبب ضلع کو آنند آف کشمیر کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے

پلوامہ ضلع کے چیف انیمل ہسبنڈری سید عباس نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اور اس کاروبار سے جڑے لوگوں کے لیے خوش آئند بات ہے کہ ہمارے ضلع کو ' آنند آف کشمیر' کہا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں مویشیوں کی تعداد 1.16 لاکھ ہے جس میں نسل پیدا کرنے والے مویشیوں کی تعداد 81700 ہزار ہے جس کی بدولت ضلع میں ہر دن 8.5 لاکھ لیٹرز دودھ کی پیداوار ہوتی ہے۔

سید عباس کا مزید کہنا تھا کہ انکے محکمہ نے ان بے روزگار نوجوانوں کے لیے بہت ساری اسکیموں کا آغاز کیا ہے جو اس شعبے میں آنا چاہتے ہیں اور جو بھی اسکیمز لانچ کی گئی ہیں ان میں انکا محکمہ پچاس فیصد سبسڈی دے رہی ہے۔

شوکت احمد میر جس نے اسی سال ضلع کے ترقیاتی کمشنر، جناب راگو لنکر کے ہاتھوں ضلع کا 'یونگیسٹ اینٹرپرنر ایوارڈ ' حاصل کیا ہے، کا کہنا تھا اس شعبے سے جڑنے سے پہلے وہ دس سال پرایویٹ سیکٹر میں مختلف عہدوں پر کام انجام دے چکے ہیں جس سے اس کا ماننا ہے کہ اس نے اپنے زندگی کے قیمتی وقت ضائع کیے ہیں۔

شوکت نے کہا ڈیئری فارم بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک اچھا ذریعہ بن سکتا ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ انتظامیہ بھی کافی حد تک مدد کرتی ہے، جس کا ان بے روزگار نوجوانوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ شوکت کا ان افراد کے لیے یہ مشورہ ہے جو اس شعبے میں آنا چاہتے ہیں وہ صرف 'شیور فار پییور' کے عمل پر کام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.