ETV Bharat / state

آن لائن کلاسز ہوں نہ ہوں، بچوں کی تعلیم متاثر نہیں ہوگی

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 4:44 PM IST

پلوامہ میں کچھ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے مل کر بچوں کو پڑھانے کا کام شروع کیا ہے، علاقے میں مسلسل کرفیو و لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

پلوامہ میں آن لائن کلاسز
پلوامہ میں آن لائن کلاسزپلوامہ میں آن لائن کلاسز

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں کچھ نوجوانوں نے مل کر بچوں کے لیے کھلے آسمان تلے ایک ٹیوشن سینٹر قائم کیا ہے۔

کشمیر کے بقیہ اضلاع کی طرح پلوامہ میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ آئے روز نامساعد حالات کی وجہ سے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل رہتی ہے۔

آن لائن کلاسز ہوں نہ ہوں، بچوں کی تعلیم متاثر نہیں ہوگی

انہیں سب پریشانیوں کے مد نظر کچھ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے زیر تعلیم بچوں کی تعلیم کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے رضاکارانہ طور پر انہیں پڑھانے کا کام شروع کیا ہے۔

آئے دن انٹرنیٹ معطل یا پھر انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کی وجہ سے بچوں کی آنلائن کلاسز متاثر ہو رہی ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچے زہنی پرشانیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

پلوامہ کے رہنے والے منظور احمد نے ان سب پریشانیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا کام شروع کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے منظور احمد نے کہا 'ہم بچوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ان کو پڑھنے میں مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا 'موجودہ حالات کے مد نظر میں نے یہ قدم اُٹھایا ہے تاکہ لاک ڈاؤن اور انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کے سبب ان بچوں کا مستقبل خرآب نہ ہو جائے'۔

منظور نے کہا 'کلاسز لینے کے لئے کوئی بھی طالب علم آ سکتا ہے اور طالب علموں کو فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی، ہم مفت میں تعلیم دے رہے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
دس سالہ ٹریکر نبیہ کی متاثر کن کہانی
ملہ باغ انکاونٹر: ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک

وہیں کچھ طالب علموں نے کہا 'آئے روز انٹرنیٹ معطل ہونے کی وجہ سے ہم آن لاٸین کلاسز نہیں لے پاتے تھے اور ہم ان اساتذہ کا مفت تعلیم فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ جس کا سیدھا اثر بچوں کے مستقبل پر پڑھ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.