اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں سیکنڈ وائس چانسلرس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسکول آف میڈیکل سائنسز اور اسکول آف ہیومینٹیز کے درمیان کھیلا گیا۔
فائنل مقابلے میں اسکول آف میڈیکل سائنسزکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے10اوورز میں 110رنز سکور کیے۔
اسکول آف ہیومینٹیز کی ٹیم ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی اور اس طرح اسکول آف میڈیکل سائنسز نے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ اعزازی تقریب کے دوران بشیر احمد (المدار میموریل کالج آف نرسنگ اینڈمیڈیکل ٹکنالوجی) کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ سکول آف ہیلتھ سائنس ٹیم کے ڈاکٹر شوکت حسین بٹ (BVOC- میڈیکل لیب اور سالماتی تشخیصی ٹیکنالوجی) کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ترال:کلین انڈیا مہم کے تئیں متعدد محکمہ سرگرم
ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے طلبہ سمیت رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن شعبے نے کیا تھا۔