ETV Bharat / state

Darakhshan Andrabi Visits Pulwama وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پلوامہ کا دورہ کیا - مودی حکومت کے نو سال مکمل

وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پلوامہ کا دورہ کیا۔ اس دوران وقف بورڈ کی چیئرپرسن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر رہنما ڈاکٹر درخشان اندرابی کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پلوامہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 3:31 PM IST

وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پلوامہ کا دورہ کیا

پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ٹاؤن ہال میں مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وقف بورڈ کی چیئرپرسن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر رہنما ڈاکٹر درخشان اندرابی کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ضلع پربھاری سجاد رینہ، ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بھٹ اور دیگر پارٹی قائدین کے علاوہ ضلع پلوامہ کے مرکزی معاونت والی اسکیموں سے استفادہ کنندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی حکومت کی طرف سے لاگو کی گئی مختلف مرکزی والی اسکیموں کے مستفیدین سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے بات چیت کی۔ اس موقعے پر چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مختلف فلاحی سکیموں سے مستفید ہونے والوں سے تبادلہ خیال کر کے مختلف اسکیموں کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری لی۔

وہیں پارٹی کے دیگر لیڈران نے بھی اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔ ساتھ ہی محتلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی اور ان سے کہا گیا کہ وہ ان اسکیموں سے فائیدہ اٹھائیں اور خود کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو بھی روزگار کمانے کا مواقع فراہم کریں۔

بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور چیئر پرسن وقف بورڈ ڈاکٹر درکشان اندرابی نے کہا کہ حکومت اور بی جے پی ان فلاحی اسکیموں کو بغیر کسی امتیازی کے ہر مستحق تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی تعمیر اور ترقی کے علاوہ وادی کے نوجوان کو خود روزگار کمانے کے قابل بنانے کا عہد کیا ہے اور اسی لئے بی جے پی زیادہ سے زیادہ فلاحی اسکمیں لاگو کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JK Waqf Board کرایہ ادا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی ہوگی، درخشاں اندرابی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.