ETV Bharat / state

دیوار گرنے سے خانہ بدوش کنبے کے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 7:54 PM IST

ملبے کے نیچے دبے چار افراد کو باہر نکالا گیا جن میں سے تین زندگی کی جنگ ہار گئے تاہم ایک شخص اس وقت اسپتال میں موت و حیات کی کشمکشن میں ہے۔

دیوار گرآنے سے خانہ بدوش کنبے کے تین افراد ہلاک

مسلسل بارشوں کے بیچ جنوبی کشمیر کے نورپورہ، اونتی پورہ میں ایک المناک حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کے ٹینٹ، جس میں وہ رہائش پذیر تھے، پر ایک دیوار گر آئی جسکے نتیجے میں پورا کنبہ دیوار کے نیچے دب گیا۔

حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ فوج اور انتظامیہ کی ٹیمیں علاقے میں پہنچیں اور ان افراد کو ملبے سے باہر نکالا۔

اس المناک حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

مزید پڑھیں: کشمیر: خراب موسم سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

پولیس نے فوت ہوئے افراد کی شناخت ارشاد احمد، مہناز اور وہاب جان ساکنان ریاسی کے طور پر کی ہے۔

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ، محمد ظفر شال نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کی خبر ملتے ہی انتظامیہ متحرک ہو گئی اور بچاؤ کارروائی شروع کی گئی۔

دریں اثناء، ماہرین کی جانب سے علاقے میں بارشوں اور برفباری کے سبب مٹی کے تودے گرآنے اور زمین کھسکنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اور لوگوں سے احتیاط برتنے کے علاوہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ہیلپ لائن نمبرات پر رابطہ قائم کرکے مدد طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.