ETV Bharat / state

تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں: حسنین مسعودی - پی اے جی ڈی

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ہمراہ پاریگام، اونتی پورہ کا دورہ کرکے مقتول ایس پی او فیاض احمد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں: حسنین مسعودی
تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں: حسنین مسعودی
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 2:48 PM IST

جنوبی کشمیر کے ہاری پاریگام، اونتی پورہ میں گزشتہ دنوں قتل کیے گئے ایس پی او فیاض احمد کے گھر سیاسی لیڈروں کی تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی مقتول کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی اور غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی۔

تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں: حسنین مسعودی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بتایا کہ ’’نیشنل کانفرنس ہمیشہ تشدد کے خلاف رہی ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’پر امن طریقے سے ہی مطالبات پورے کیے جا سکتے ہیں، خون خرابے اور تشدد سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد کو شہید کرنا ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘

گپکار ڈکلیریشن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا ’’پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے اور یہ کہ چند ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے میٹنگ میں شمولیت کرنے سے معذرت کا اظہار کیا جس کے بعد میٹنگ کو منسوخ کیا گیا تھا۔‘‘

مزید پڑھیں: بندوق سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ جلد ہی پی اے جی ڈی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

دریں اثناء، اس موقع پر حسنین مسعودی کے ہمراہ این سی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ضلع صدر پلوامہ میر غلام محی الدین اور سابق ممبر اسمبلی، ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ کے علاوہ دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.