ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، درجنوں گاڑیاں ضبط - لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی

لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر جموں و کشمیر پولیس نے کھریو اور پانپور میں 26 گاڑیاں ضبط کر لی جبکہ ماسک نہ پہننے پر 26 افراد سے 6 ہزار روپے بطور جُرمانہ وصول کیے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، درجنوں گاڑیاں ضبط

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 6:14 PM IST

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او پانپور امتیاز احمد نے بتایا کہ پانپور قصبہ سے 12 گاڑیاں جبکہ علاقے کھریو سے 14 گاڑیاں لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑی گئیں جن کو ضبط کیا گیا ہے اور 26 افراد سے 6 ہزار روپیہ بطور جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، درجنوں گاڑیاں ضبط
انہوں نے کہا کہ کورونا واٸرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر یہ اقدامات اُٹھاۓ جا رہے ہیں۔تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ایس ڈی پی او نے کہا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم و ملزوم ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیمار پر قابو پانے کے لیے ہمارے پاس صرف یہی ہتھیار ہے کہ ہم قانون کی پاسداری کریں، جس سے ہم اپنے علاوہ اپنے اہل خانہ اور دیگر لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچا سکتے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت ماسکس کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈون پر بہر حال ہمیں عمل کرنی ہوگی جب تک کہ اس بیمار کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.