ETV Bharat / state

کورونا کے سبب مرکزی راستہ بند کرنے سے لوگ پریشان - پلوامہ کے رہمو گاؤں

ضلع پلوامہ کے رہمو گاؤں میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرکزی راستے کو بند کرنے کی وجہ کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ مریضوں اور کاروباریوں کو پلوامہ جانے کے لیے جہاں ایک گھنٹہ درکار ہوتا تھا وہیں اب نو سے دس گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

village of Rahmo is facing problems to closure of the main road due to the corona virus
کورونا کے سبب مرکزی راستہ بند کرنے سے لوگ پریشان
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:03 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو گاؤں کے باشندوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے مرکزی راستہ بند کرنے سے کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں تعینات 53 آر آر بٹالین نے ہی اس روڈ کو بلاک کر کے رکھا یے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے سے ہم باغوں تک پانی لے جاتے ہیں اور دوائیوں کا چھڑکاو بھی کرتے تھے لیکن آج روڈ بند ہونے کی وجہ سے وہ یہ کام بھی نہیں کرپارہے ہیں۔

یہ روڈ متعدد دور دراز کے علاقے کو ضلع پلوامہ سے ملاتا ہے، اس روڈ کے بند ہونے سے مریضوں اور کاروباریوں کو پلوامہ جانے کے لیے دوسرے راستوں کا رخ اختیار کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ لوگوں کو جہاں ایک گھنٹہ لگتا تھا وہیں اب نو سے دس گھنٹے لگ جاتے ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس روڈ کو گاؤں میں کورونا وائرس مریضوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بلاک کیا گیا ہے۔

تحصیلدار راجپورہ کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اس روڈ کو بلاک کیا گیا ہے،

تحصیلدار نے یقین دلایا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آنے کے بعد روڈ کو آنے والے کچھ دنوں میں کھول دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.