ETV Bharat / state

ترال میں وکست بھارت پروگرام منعقد

viksit bharat sankalp yatra programme in Tralبائز ہائر سیکنڈری اسکول ترال میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت منعقدہ پروگرام میں شرکاء کو سرکاری سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی، جبک مقامی اسکولی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے۔

ترال میں وکست بھارت پروگرام منعقد
ترال میں وکست بھارت پروگرام منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 8:08 PM IST

ترال میں وکست بھارت پروگرام منعقد

پلوامہ: جموں کشمیر میں جاری ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کے تحت جموں و کشمیر بھر میں پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس یاترا کے تحت انفارمیشن ایجوکیشن اور کمیونکیشن VANS مرکز کے بہبود سے متعلق اہم پروگرامز کے بارے میں معلومات کو عام کرنے کے مقصد سے پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں اس یاترا میں دن بدن تیزی آتی جا رہی ہے۔ یاترا کے ایک حصے کے طور پر بڑی تعداد میں لوگ برسرِ موقع فراہم کی گئی خدمات کو حاصل کر رہے ہیں۔

بدھ کو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے حوالے سے جنوبی کشمیر میں گورنمنٹ بایز ہایر سیکنڈری اسکول ترال میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز مہمان خصوصی جب کہ اے ڈی سی ترال ساجد یحیی نقاش مہمان ذی وقار کے طور پر موجود رہے۔ پروگرام کے دوران مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں شرکاء کو جانکاری دی گئی۔ تقریب میں موجود مقررین نے موضوع کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے۔ اس دوران مختلف محکموں کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، جن کے ذریعے لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی تھی۔ بعد ازاں اسکولی بچوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام منعقد ہوا جبکہ کئی مستحقین میں مفت رسوئی گیس کے کنکشن بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں: کوکرناگ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی پلوامہ نے مجموعی ترقی کو فروغ دینے میں وکست بھارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کرنے میں ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ’’آج کے اس پروگرام میں جہاں مرکزی اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی وہیں انتظامیہ نے اپنی حصولیابیوں کے حوالے سے بھی بات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.