ETV Bharat / state

Haj 2023 پلوامہ میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

حج 2023 کے مبارک سفر کے آغاز میں اب کچھ ہی ایام باقی ہیں۔ سفر حج کے لیے عازمین کی روانگی سے قبل پلوامہ میں ٹیکہ کاری مہم کی شروعات ہو چکی ہے۔

author img

By

Published : May 13, 2023, 12:32 PM IST

ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی آج سے عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری مہم شروعات کی گئی۔ حج 2023 کے لیے ٹیکہ کاری مہم کی شروعات ضلع پلوامہ کے تین بلاکوں میں کی گئی ہے۔ اس ضمن میں آج ضلع کے لیتر بلاک کے علاوہ، ترال، پانپور اور راجپورہ کے عازمین حج کے لیے ان کے نزدیکی ہیلتھ سینٹرز پر ٹیکہ کاری مہم انجام دی جا رہی ہے۔
اس موقعے پر چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ڈاکٹر حسینہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع کے 800 عازمین کو ٹیکہ لگایا جائے گا جب کہ بقیہ عازمین کو محمکہ کی جانب سے دی گئی تواریخ پر ان کے علاقوں میں ہی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکہ کاری مہم ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر شروع کر دی گئی ہے، جب کہ ضلع سے 67 فیصد حاجی 70 سال کے عمر کے ہیں، جنہیں انفلوئنزا ویکسین دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: Haj 2023 منتخب عازمین 7 اپریل سے پہلے ادائیگی کی پہلی قسط جمع کرئیں، حج کمیٹی
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ضلع پلوامہ میں حج کمیٹی کی جانب سے ضلع کے عازمین کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں عازمین کو مناسک حج کے حوالے سے ضروری جانکاری فراہم کی گئی۔ واضح رہے کہ ضلع پلوامہ کے چھ سو عازمین نے حج تریتی کیمپ میں میں شرکت کی، ان عازمین حج کی مناسک حج کی ادائیگی کے تعلق سے تربیت کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.