قصبہ پانپور میں سید شریف الدین ولی عرف شوقگہ کا سلانہ عرس نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، کل شام سے ہی آستانہ عالیہ واقع نملہ بل پانپور میں درود واذکار اور نعت و مناجات کی محفلیں ہوتی رہیں۔
عرس کے سلسلے میں کل سے ہی آستانہ عالیہ پر عقیدت مندوں کا تانتا لگا رہا اور سینکڑوں عقیدت مندوں نے آستانہ عالیہ پر حاضری دی۔ وہیں وادی کے معروف میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے اولیا اللہ کی شان بیان کی اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیا اللہ کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی زندگی کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: آلو فارم میں تعینات ملازمین بنیادی سہولیات سے محروم
ادھر عرس مبارک کے موقع پر تبرکات تقسیم کی گئیں اور وادی کشمیر کے امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گٸ ہیں۔