ETV Bharat / state

Urs Hazrat Shah Hamdani: ترال میں عرس شاہ ہمدان تزک و احتشام سے منایا گیا - ترال نیوز

وادی بھر میں محسن کشمیر حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی کا سالانہ عرس بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ Urs Hazrat Shah Hamdani

محسن کشمیر حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی کا سالانہ عرس

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 5:15 PM IST

ترال: جنوبی کشمیر میں اس حوالے سے بڑی تقریب خانقاہ فیض پناہ ترال میں منعقد کی گئی، جہاں شب خوانی، درود اذکار اور مولود خوانی کی مجالس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے حضرت شاہ ہمدانؒ کی علمی، روحانی اور اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی۔ عرس کے دوران ہزاروں فرزندانِ توحید نماز فجر، ظہر اور عصر کے بعد تبرکات کے دیدار سے فیضاب ہوئے۔ علماء کرام نے شاہ ہمدان کی تعلیمات اور روحانی کمالات اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر کبیر نے کشمیریوں کو دین اسلام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ معاشی صنعت و حرفت اور دستکاریوں کو فروغ دیا۔ Urs Hazrat Shah Hamdani

محسن کشمیر حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی کا سالانہ عرس

انتظامیہ نے زائرین کی سہولیات کے لیے تمام تر انتظامات کیے تھے جن پر زائرین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ مقامی باشندہ منظور احمد کھاری نے بتایا کہ تین سال کے بعد آج عرس تقریبات میں شامل ہونے سے ان کو مسرت ہوئی اور انتظامات بھی غیر معمولی کیے گیے تھے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دارالعلوم شاہمدان رح کے استاد قاری محمد عرفان نے بتایا کہ عرس کی تقریبات تزک احتشام کے ساتھ منائی گئیں اور عرس منانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم شاہ ہمدان رح کے فرمودات پر عمل پیرا ہوں تاکہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں۔

قاری عرفان نے بتایا کہ حضرت شاہ ہمدان رح نے کشمیری عوام کو اوراد فاتحہ کی صورت میں جو تحفہ دیا ہے، اسے بچوں کو حفظ کر آکے اس کو روزانہ پڑھنے کا معمول بنایا جائے۔ متعدد سیاسی رہنما جن میں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر، این سی کے محمد اشرف بٹ، غلام نبی بٹ، شیخ رشید، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ اور منظور گنائی نے عوام کو عرس شاہ ہمدان رح پر مبارکباد پیش کی۔ وہیں سینئر سیاسی رہنما و ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ ترال اوتار سنگھ ترالی بدھ کے روز عرس امیر کبیر کے سلسلے میں ترال میں خانقاہ فیض پناہ پر حاضری دی۔ انہوں نے لوگوں کو عرس کی مبارکباد پیش کی۔ اس دوران انہوں نے پورے عالم کی خوشحالی امن و شانتی اور ترقی کے ساتھ ساتھ ترال کے سکھ مسلم بھائی چارے کو قائم و ودائم رہنے کی دعا کی۔

اوتار سنگھ نے یہاں لوگوں میں مشروبات بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے تین سال سے یہ عرس منعقد نہیں ہوا ہے۔ آج منعقد ہونے پر زبردست خوشی ہو رہی ہے اور میں نے سوچا کہ اپنے لوگوں کو مبارک باد پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترال میں باہمی بھائی چارہ مضبوط ہے جس کو آگے بھی ہم سب قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی ڈی سی ممبر نے کہا کہ وہ فی الحال آزاد ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ میں آزاد امیدوار کے روپ میں جیت درج کر عوام کی خدمت کر سکتا ہوں، تاہم آخری فیصلہ عوام ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے دیگر حکام کے ساتھ خانقاہ کا دورہ کیا تھا اور وہاں صفائی ستھرائی، بجلی، پانی سپلائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور ادارہ اوقاف کے ذمہ داروں کے ساتھ گفت و شنید کی تھی۔ اس موقع پر ادارے کے عہدیداروں نے موصوف کی نوٹس میں جملہ مسائل لائے اور عرس کے موقع پر تعاؤن کی گزارش بھی کی تھی۔

انہوں نے ادارہ اوقاف کے جملہ مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اے ڈی سی نے بتایا تھا کہ عرس کی تقریبات کو احسن ڈھنگ سے انجام دینے کے لیے انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دی اور آج انھوں نے ازخود جاکر حالات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے مزید بتایا تھا کہ زائرین کے لیے معقول انتظامات کیے گئے ہیں اور امید ہے کہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Urs of Hazrat Ameer Kabeer (RA): ترال : خانقاہ فیض پناہ میں عرسِ شاہ ہمدانؒ عقیدت کے ساتھ منایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.