ETV Bharat / state

Urea Fertilizer seized in Pulwama غیرقانونی طور ذخیرہ کی گئی کھاد کی سینکڑوں بوریاں ضبط

ضلع پلوامہ کے انڈسٹریل ایریا سڈکو لاسی پورہ میں چھاپہ کے دوران ایک پلائی ووڈ فیکٹری سے 500 سو کے قریب یوریا کھاد کے بیگ ضبط کیے گئے۔

غیر قانونی طور ذخیرہ کی گئی کھاد کی سینکڑوں بوریاں ضبط

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 7:58 PM IST

غیر قانونی طور ذخیرہ کی گئی کھاد کی سینکڑوں بوریاں ضبط

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لا انفورسمنٹ ایجنسی کی جانب سے انڈسٹریل اسٹیٹ سڈکو، لاسی پورہ، میں ایک پلائی ووڈ فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر ’’غیر قانونی طریقے‘‘ سے ذخیرہ کیے گئے پانچ سو کے قریب یوریا کھاد کے بیگ ضبط کیے گئے۔ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا جبکہ کھاد کی بوریوں کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر سمیت پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ ان افسران کی نگرانی میں پلائی ووڈ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ فیکٹری کے فیکٹر کے مالک پر ’’غیرقانونی طریقے‘‘سے کھاد ذخیرہ کرنے کی پاداش میں قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ اس حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کہ ’’کسانوں کو کھاد اور جراثیم کش ادویات سبسڈی پر فراہم کی جاتی ہیں جو وہ کھیتوں اور باغابات میں چھڑکاتے ہیں، جن میں یوریا بھی شامل ہے اور چھاپے کے دوران ایسی ہی، سبسڈئزڈ کھاد، ضبط کی گئی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کھاد مرکزی سرکار کی جانب سے کسانوں کو سبسیڈی پر فراہم کی جاتی ہے جس کو غیرقانونی طریقے سے یہاں ذخیرہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ادھر، محکمہ ذراعت کے ڈائریکٹر، چودھری محمد اقبال، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں ایک اطلاع موصول ہوئی کہ انڈسٹریل اسٹیٹ سڈکو لاسی پورہ میں پلائی ووڈ بنانے والی ایک فیکٹری اس کھاد کا استعمال کر رہی ہے جو کہ سرکار کسانوں کو سبسڈائزڈ قیمت پر فراہم کر تی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Unavailability of Urea Fertilizer Worries Farmers: ترال میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی سے کسان پریشان

چودھری نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی انہوں نے پولیس اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا جہاں پانچ سو کے قریب یوریا کھاد کی بوریوں کو ضبط کر لیا۔ انہوں نے کہا؛ ’’اس طرح کا عمل ہرگز قابل برداشت نہیں ہے۔ اور یہ کھاد صرف کسانوں، باغ مالکان کے لیے سبسڈی پر فراہم کی جاتی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.