جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے کنگن گاؤں میں نا معلوم بندوق برداروں نے ایک 40 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت آزاد احمد ڈار ولد عبداللہ ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ آزاد احمد کو گولی لگنے کے بعد پلوامہ ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم آزاد احمد نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ ہلاکت کی خبر سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا جبکہ پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:
بڈگام: 3 منشیات فروش گرفتار
اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد ہی گاؤں میں بندوق برداروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی عمل میں لائی ہے۔