ETV Bharat / state

سینکڑوں سیب کی پیٹیاں نذر آتش

author img

By

Published : Nov 22, 2019, 11:40 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے ایچھ گوزہ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نا معلوم افراد نے ولی محمد نامی ایک کسان کی 600 سیبوں کی پیٹیاں نذر آتش کیں۔

پلوامہ میں ایک کسان کی سینکٹروں سیب کی پیٹیاں نذر آتش

نا مسائد حالات اور قبل از وقت ہونے والی برفباری سے کسی طرح سیبوں کی حفاظت کرنے کے بعد گزشتہ شب ولی محمد کے سر پر اُس وقت آسمان ٹوٹ پڑا جب آگ کی واردات میں انکی 600 سیب کی پیٹیاں خاکستر ہوئیں۔

پُر نم آنکھوں سے ولی محمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ برسوں تک سیب کے باغ رکھوالی، وقت پر دوا پاشی اور رات دن کی محنت کے بعد پہلی مرتبہ درختوں سے انہوں نے پھل حاصل کئے۔

ولی محمد اور انکے اہلخانہ اس بات سے بے حد خوش تھے کہ اس بار برسوں کی محنت کا نتیجہ 600سیب کی پیٹیاں انکی زندگی میں خوشحالی لائیں گی، تاہم آگ کے اس حادثے نے انکی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ولی محمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ قرضہ حاصل کرنے کے بعد ہی وہ باغ تیار کرنے، مختلف اوقات پر قسم قسم کے ادویات کا چھڑکائو کر پائے تھے اور اس سانحے کے بعد وہ آمدنی تو درکنار اب قرضہ اتارنے کے ابھی اہل نہ رہے۔ اس حوالے سے انہوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے۔

ولی محمد کے فرزند نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ ابھی پڑھائی ہی کر رہے ہیں اور انکے گھر میں اس باغ کے علاوہ اور کوئی ذریعے آمدن نہیں تھا۔

رواں برس ستمبر کے مہینے میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے ضلع شوپیاں میں سیب کے باغ کو آگ لگائی گئی تھی، جس میں لاکھوں روپیے کا نقصان ہوا تھا۔
واضح رہے کہ کشمیر کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی تصور کی جانے والی سیب کی صنعت پر تقریباً 7 لاکھ خاندان منحصر ہیں۔
پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد مسلسل بندیشیوں اور غیر اعلانیہ ہڑتال کے نتیجے میں وادی میں سیبوں کے کاشت کار شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
سیب کی صنعت پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.