شیپ ہسبنڈری محکمہ کے ڈاکٹر اجے سدھان جواٸنٹ ڈاٸریکٹر نے یونٹ ہولڈروں میں بھیڑیں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ 'وادی میں بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے تاکہ یہاں کے نوجوان کو روزگار کے سلسلے میں خود کفیل بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: بلونت سنگھ منکوٹیہ پینتھرز پارٹی سے مستعفی
جواٸنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ' پڑھے لکھے نوجوانوں کو صرف نوکریوں کے پیچھے نہیں جانا چاہئے، بلکہ انہیں ایسی اسکیموں سے بھی استفادہ کرنا چاہیے۔ اس سے نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسرے بے روزگار نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس طرح سے خود کفیل بن کر بےروزگاری کو ختم کیا جا سکتا ہے۔