ETV Bharat / state

Road In Tral: آرہ بل نودل میں سڑک رابطہ بحال

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 3:20 PM IST

جموں وکشمیرکے ضلع پلوامہ کے علاقہ ترال کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیرسے قبل جب بھی وہ تعمیری میٹریل لاتے تھے تو انھیں دوکلومیٹر دورسے کندھوں پرلانا پڑتا تھا جبکہ اسکول جانے والے طلباء کے لئے سڑک رابطے کی عدم دستیابی مشکلات کا باعث تھی۔ لیکن اب صورتحال میں تبدیلی آگئی ہے۔

آرہ بل نودل میں سڑک رابطہ بحال
آرہ بل نودل میں سڑک رابطہ بحال

آرہ بل نودل میں سڑک رابطہ بحال

ترال: جنوبی کشمیر کے ترال میں امسال آر اینڈ بی محکمہ نے نودل سے دو کلومیٹر سڑک کی تعمیر و تجدید اور میکڈمایزیشن کا کام کیا گیا۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے اور انہیں امید ہے کہ اب وہاں تعمیر وترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ جس کی وجہ سے یہ گاوں بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر سے قبل جب بھی وہ تعمیری میٹریل لاتے تھے۔تو انھیں دو کلومیٹر دور سے کندھوں پر لانا پڑتا تھا۔ جبکہ اسکول جانے والے طلباء کے لئے سڑک رابطے کی عدم دستیابی مشکلات کا باعث تھی۔ لیکن اب صورتحال میں تبدیلی آگئی ہے۔

مقامی لوگوں نے ایل جی انتطامیہ کے ساتھ ساتھ آر اینڈ بی محکمے کا شکریہ ادا کیا ہے، جن کی کاوشوں سے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی۔

مزید پڑھیں:Floods in Kangan کنگن میں بادل پھٹنے سے کئی گھروں سمیت پرائمری اسکول اور مسجد کو نقصان پہنچا

آر اینڈ بی کے ایک عہدیدار پرویز چودھری نے لوگوں سے اپیل کی کہ سڑک کی تعمیر اب محکمہ کی جانب سے قلیل مدت میں مکمل کر لی گئ ہے اور اب لوگوں کو چاہیے کہ سڑک کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اس پر پانی نہ ڈالیں کیوں کہ یہ آپکا اپنا اثاثہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.