ETV Bharat / state

پانپور میں دو ہیلتھ سینٹر کووڈ کئیر سینٹرز میں تبدیل

ضلع پلوامہ کے پانپور میں دو ہیلتھ سینٹرز کو کووڈ کئیر سینٹرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پانپور میں دو ہیلتھ سینٹر کووڈ کئیر سینٹرز میں تبدیل
پانپور میں دو ہیلتھ سینٹر کووڈ کئیر سینٹرز میں تبدیل
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 4:54 PM IST

کورونا واٸرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر محکمہ صحت نے ضلع پلوامہ کے بلاک پانپور کے دو ہیلتھ سینٹرز، جن میں سامبور اور نہامہ شامل ہیں کو کورونا کئیر سینٹرز میں تبدیل کیا ہے۔

پانپور میں دو ہیلتھ سینٹر کووڈ کئیر سینٹرز میں تبدیل

ان سینٹرز میں میں کورونا متاثرین کے لیے آکسیجن سہولیات کے علاوہ دیگر تمام سہولیات میسر رکھی گئی ہیں۔

بلاک میڈیکل افسر گلزار احمد نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قصبہ پانپور میں پچھلے کئی دنوں سے کورونا کیسز میں کافی زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے اس مہلک بیماری سے لڑنے کے لیے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سنٹروں میں نہ صرف آکسیجن سپلائی کا انتظام کیا گیا ہے بلکہ دیگر تمام ضروری سہولیات بھی میسر رکھی گٸ ہے تاکہ مریضوں کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.