اونتی پورہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے آج اونتی پورہ کے منطقی اسکول میں دو روزہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس چیمپئن شپ میں مختلف علاقوں سے آئے کھلاڑیوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے جوش و جذبے کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا اور شائقین کو محظوظ کیا۔ Taekwonde Championship in Awantipora
اس موقع پر تائیکوانڈو چمپئن شپ میں سی آر پی ایف 130 بٹالین کے کمانڈنٹ راجیو یادو مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے، جبکہ اونتی پورہ پولیس کے ڈی ایس پی جاوید احمد بھی موجود رہے۔ وہیں طلبا نے اس قسم کے ایونٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے چمپئن شپ کے ذریعہ انہیں صلاحیت کو نکھارنے کا موقع فراہم ہوگا۔
پلوامہ 'تائیکاونڈو' ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار شاہ فیصل علی نے کہا کہ یہ چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی، جس کے ذریعے کھلاڑیوں کو آگے جانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پلوامہ کے اندر کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ اس لیے ہم نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے کھیلوں کو بڑھاوا دینے کے لئے اقدامات اٹھایا جائے۔Two days taekwonde championship
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: گرانڈ وکٹری تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد