اونتی پورہ میں دو روزہ کک باکسنگ چیمپئن شپ آج اختتام پذیر ہوا۔ اس چمپیئن شپ میں ضلع بھر سے آئے سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کر کے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ کک باکسنگ میں بلاسٹک فٹنس کلب نے جیت درج کی، جبکہ ترکہ وانگام اسپورٹس کلب نے دوسری جبکہ حجاحد پبلک اسکول اونتی پورہ نے تیسری پوذیشن حاصل کی۔Kickboxing Championship in Awantipora
آج اختتامی تقریب میں اسلامک یونیورسٹی کے اے ایچ مون، سوشل میڈیا انفلنسر راجہ آدم اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترالی بھی موجود تھے۔ اس دوران وننگ ٹیم کے ساتھ ساتھ رنر اپ ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ کھلاڑیوں نے فوج کی 42آر آر اور پلوامہ کک باکسنگ ایسو سی ایشن کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ فائنل کے اختتام پر 42 آر آر کے میجر ادیتہ اور کک باکسنگ ضلع پلوامہ کے سکریٹری شعیب امین بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Kickboxing Championship in Awantipora: فوج کی جانب سے کک باکسنگ چیمیپن شپ کا انعقاد