پلوامہ: ڈسٹرکٹ تھنگتھا چمپئن شپ کے حوالے سے انڈور اسٹیڈیم، ترال میں دو روزہ مقابلوں کا آغاز کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلوں میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے چھ سو سے زائد بچوں نے شمولیت کرکے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔Two day Thangtha Championship in Tral
تھنگتھا چمپئن شپ میں شمولیت کرنے والے کھلاڑیوں نے علاقے میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے مقابلوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس سے وہ اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ ایک مقامی کھلاڑی، سید عابد، نے پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کی ستائش کی۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقامی کھلاڑیوں کو انڈور اسٹیڈیم بجہ ونی میں دستیاب سہولیات کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔‘‘Thangtha Championship Bajewani indoor stadium Tral
تھنگتھا کوچ سجاد احمد نے بتایا کہ ’’کے اس ایونٹ میں کھلاڑیوں نے جوش و جزبہ کے ساتھ شمولیت کی۔ اس سے لگتا ہے کہ ترال علاقے میں یہ کھیل اب مقبول ہو رہا ہے کیونکہ یہ کھیل سیلف ڈیفینس کے لیے از حد ضروری ہے۔‘‘Tral District level Thangtha championship
مزید پڑھیں: Inter District Volleyball Championship: پلوامہ میں صوبائی سطح کے والی بال چیمپئن شپ کا آغاز