ترال( پلوامہ):جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال سب ضلع میں ٹرایبل ایسوسی ایشن کی جانب سے ترال کی مختلف گجر بستیوں میں ایجوکیشن آگاہی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں،ان آگاہی پروگرام کا خاص مقصد یہی ہے کہ قبایلی طلبہ لوگوں کو تعلیم کے بارے میں آگاہی دلائی جا سکے، تاکہ ان لوگوں کے بچے مستقبل میں تعلیم حاصل کر کے قوم کی رہنمائی کر سکے۔
تنظیم کی طرف سے اس طرح کے پروگرام پہلی بار ہو رہے ہیں۔ اس تنظیم کی جانب سے ہر گاؤں میں طالب علموں کے لیے کوچنگ فری دی جا رہی ہے، بنا کسی بھی فیس کے اور کچھ گجر بستیوں میں مفت میڈیکل کیمپ بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایسے پروگراموں سے گجر بکروال لوگ بہت خوش ہیں۔تاہم اس طبقے کے رضاکاروں کی شکایت ہے کہ ایک طرف سرکار تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بلند بانگ دعوے کرتی ہیں، وہیں ترال کے تعلیمی زون اور لرگام تعلیمی زون میں جو، قبایلی اسکول ہیں وہاں اسٹاف کی کمی عرصہ دراز سے ہے اور اس بارے میں سرکار کچھ نہیں کر پارہی ہے۔
مزید پڑھیں:
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں ان رضاکاروں نے بتایا کہ زمینی سطح پر انہوں نے دیکھا کہ گجر بکروال طبقے کی بستوں میں اسٹاف کی کمی سے تعلیمی پالیسی کے خد وخال اور مقاصد پورے نہیں ہو رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس کی وجہ سے ان اسکولوں کے نتائج مایوس کن رہتے ہیں۔انہوں نے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ترال کے سرکاری اسکولوں میں معقول اسٹاف کی ضرورت کو یقینی بنایا جائے،تاکہ ان پسماندہ علاقوں کے طلبہ کا مشتقبل تاریک بننے سے بچایا جاسکے۔